حقوق طلبہ کاررواں کی بہاولپور انٹری، شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور،ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کیاجائے، ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کا حقوق طلبہ کارواں بہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔طلباء کی بہت بڑی تعداد نے کارواں پر چوک فوارہ پر (بقیہ نمبر39صفحہ 10پر)
پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔طلباء کارواں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ 1947 سے طلبا ء ذہنی و فکری آبیاری کر رہی ہے اوررتاریخ شاہد ہے کہ یہی نوجوان اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 72 سال سے ملک میں نافذ استحصالی اور غیر منصفانہ نظام تعلیم کو اب ختم ہونا چاہیے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کیا جائے۔ سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارواں کا اختتام 4نومبر کو پنجاب اسمبلی لاہور میں کیا جائیگا۔ انہوں نے حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں میں فیسوں کمی کرئے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے اورطلبا ء یونین کو بحال کیا جائے سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کا اجرا ء کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانیں گئے تو ہم پنجاب اسمبلی اور گورنر ہاؤس کا گھراؤ کیا جائیگا۔
ذیشان اختر