پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے اور پابندیوں میں مزید سختی ناگزیر نظر آتی ہے،ٹیسٹ کی مثبت شرح 2فیصد سے بڑھ کرپونے 3 فیصد کے قریب پہنچی ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے کیونکہ ہم ہر روز اپنے اعداد و شمار کو دیکھتے ہیں تو یہ چیز واضح ہو رہی ہے کہ ایک مرحلے پر آج سے چند دن قبل کیسز کی تعداد 400یا 500کے قریب تھی اس وقت ہر روز ان کیسز کی تعداد 700اور 750تک ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے ٹیسٹ کی مثبت شرح بھی کئی ہفتوں تک 2 فیصد سے کم چلتی رہی اور اب بتدریج اس میں اضافہ ہوا اور اب ڈھائی اور پونے تین فیصد کے قریب پہنچی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی واضح ہے کہ بطور قوم جو پابندیاں اور احتیاط ہمیں خود سے کرنی چاہیے وہ ہم نہیں کر رہے ہیں جو اس وباء کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے ضروری ہیں معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں کوشش یہ کرنی ہے کہ ہماری پابندیاں ہیں یا جن کے بارے میں ہم سوچ رہے ہیں وہ اس طرح ہوکہ جہاں بیماری کا پھیلاؤ سب سے زیادہ اوربیماری کا زور زیادہ نظر آتا وہاں زیادہ توجہ دی جائے۔
ڈاکٹر فیصل