حضوراکرمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی، دوست مزاری 

 حضوراکرمؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائیگی، دوست مزاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 را جن پور (تحصیل رپورٹر،نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے فرانس میں نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر28صفحہ 10پر)
ہے کہ پیارے نبی حضرت محمدؐ  کے لیے ہماری محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آپ ؐکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔گستاخانہ خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن میرے نبیؐ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے اس اقدام سے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔اقوامِ عالم کو یہ واضح ہونا چاہیے کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور ایسے اقدامات سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے ورنہ اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دنیا پر واضح ہونا چاہیے کہ توہینِ رسالت کو آزادی اظہارِ رائے کہنا اور اسلامی بیانیے کو نفرت انگیز قرار دینا کھلی منافقت ہے۔موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں چور دروازے سے داخل ہونے والے آج جمہوریت کے دعویدار بن رہے ہیں۔ اپوزیشن جلسوں کے نام پر اداروں پر یلغار کی کوشش کر رہی ہے۔اپوزیشن کے بیانیے سے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے آزادانہ کام کر رہے ہیں اور حکومت اور افواجِ پاکستان ایک پیج پر ہیں۔