ملتان: چور‘ ڈاکو متحرک‘ وارداتوں میں تیزی آگئی‘ پولیس ”لاپتہ“

ملتان: چور‘ ڈاکو متحرک‘ وارداتوں میں تیزی آگئی‘ پولیس ”لاپتہ“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے (بقیہ نمبر32صفحہ 10پر)
عسکری بائی پاس محمد اکمل سے دو مسلح ڈاکو نے نے نقدی32ہزار سمیت دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ چہلیک کے علاقے کلمہ چوک عبداللہ عثمان دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزار سمیت موبائل لیگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے نقشبند کالونی ذوالفقار علی سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی25ہزار، دو موبائل لیگئے، اسی تھانہ کی حدود شان چوک طاہر جیلانی واہل خانہ سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر طلائی زیورات سمیت موبائل و نقدی چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سمن آباد فاروق بشیر سے دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی10ہزار ایک موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانہ کی حدود انصاری چوک محبوب، احسن، زوہیب سے تین نامعلوم ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی 74ہزار لیگئے،تھانہ قطب پور کے علاقے عمر کالونی فہیم سے تین مسلح ڈاکو نے نقدی7ہزار لیگئے،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محمد فیضان کی کریانہ دوکان میں دو نامعلوم ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ سمیت تین موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سلطان کالونی عارف بٹ سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 50ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ٹرسٹ پلازہ محمد نادر، تھانہ ممتاز آباد گلشن فیض محمد طارق، تھانہ بی زیڈ کے علاقے حاجی محمد، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی محمد بابر،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بلال احمد کی موٹرسائیکلیں، تھانہ گلگشت کے علاقے بوسن روڑ ارشد علی کا موبائل مالیت28ہزار، فہیم خان کیگھر سے طلائی زیورات سمیت نقدی4لاکھ50ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عاصم ممتاز کے بھانہ سے گائے مالیت2لاکھ70ہزارجبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے خالدنواز کیگھر سے مویشی مالیت6لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔
لاپتہ