ڈیرہ، مخالف کی فائرنگ سے شہری زخمی، ملزم پولیس کے حوالے
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ایوان عدل کے گیٹ کے قریب پیشی پر آئے مخالف کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی،فائرنگ کر نے والے شخص کو وکلاء نے موقع پر پکڑ لیا،گشت پر موجود تھانہ سول لائن پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچہری میں محمد اکرم نامی شخص نے سابقہ رنجش کی بناء پر پیشی پر آئے ہو ئے محمد نواز نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا موقع پر موجود وکلا نے حملہ آورکو موقع پر پکڑ لیا ایس ایچ او تھانہ سول (بقیہ نمبر33صفحہ 10پر)
لائن علی عمران اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم اکرم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اورگرفتار ملزم محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زخمی کو فوری طور پرریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
فائرنگ