پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر  سے امتحانات شروع‘ بہاولپور میں انتظامات مکمل

   پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر  سے امتحانات شروع‘ بہاولپور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیشنل پیرا میڈیکل کالج کے طالب علموں (بقیہ نمبر3صفحہ 10پر)
کے امتحانات پنجاب میڈیکل فیکلٹی لاہورکے زیرنگرانی31 اکتوبر سے شروع ہونگے۔ سیکنڈائیرکلاسز کے امتحانات بھی امسال لاہورکی بجائے بہاولپورمیں منعقد کرائے جائیں گے۔ یہ باتیں پرنسپل نیشنل پیرامیڈیکل کالج ڈاکٹرمحمدشریف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کی وجہ سے پنجاب میڈیکل فیکلٹی بورڈ لاہورکے زیراہتمام ہونیوالے امتحانات میں تاخیرہوئی ہے لیکن اب31 اکتوبر سے شروع کیے جارہے ہیں جن کی رول نمبر سپلس بھی جاری کی جارہی ہیں انہوں نے مزید بتایاکہ پیرامیڈیکل کورسز اس ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ مریضوں کوعلا ج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں پیرامیڈیکل سٹاف کااہم کردار ہوتاہے ان کاادارہ ہونہارطالب علموں کی بہترین تعلیم وتربیت فراہم کررہاہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ پیرامیڈیکل سیکنڈائیرکلاسز کے طالب علموں کواب امتحان دینے کیلئے لاہورنہیں جاناپڑے گااب بہاولپور میں ہی پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے زیراہتمام امتحان لیاجائیگا۔
مکمل