حکومت نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت  کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے  شوکت محمود بسرا کا تقریب سے خطاب

 حکومت نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت  کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے  شوکت محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)مائی سکول ہارون آباد میں آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ گلوبل ایجوکیشن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک (بقیہ نمبر9صفحہ 10پر)
انصاف کے رہنماء شوکت محمود بسراء تھے اس موقع پر پرنسپل مائی سکول اور ہیڈ آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ اقرا یسین۔ڈائریکٹر معیز احمد اور سی ای او شاہد نذیر ٹیپو نے شرکت کی شوکت محمود بسراء کا مائی سکول پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت محمود بسراء نے کہا کہ  کہ تعلیم کے فروغ کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا وژن وطن عزیز کی نوجوان نسل کی تربیت اور ترقی کا بھرپور پروگرام ہے اور تعلیمی ترویج کے زریعے ہی قومی ترقی کے عزم کو حقیقت کا روپ دینا ممکن بنایا جا سکتا ہے تعلیمی اداروں کی کامیابی ہی درحقیقت تعلیمی نظام کی مثبت خطوط پر استوار کرنے کی کاوشیں کہلاتی ہے. ہارون آباد میں مائی سکول جیسے ادارے اہمیت و افادیت ایک روشن اور انمول پہلو ہے۔اسی عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے مائی سکول نے پاکستان کے سب سے بڑے نیٹ ورک(آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ گلوبل ایجوکیشن)  سسٹم کی برانچ کا ہارون آباد میں کیمپس بنایا تاکہ یہاں رہنے والے لوگ اور طالبہ بھی وہی تعلیم اور کامیابی حاصل کریں جو دنیا کی بڑی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس حاصل کرتے ہیں۔اب ہارون آباد میں بھی ورڈ لیول پر پروفیشنل  سرٹیفکیٹ پروگرام فراہم کئے گئے ہیں جس پر ادارے کے پرنسپل اور اساتذہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس سے علاقے کے طلبہ و طالبات کو تعلیم کے لئے مفید اور کارآمد ماحول ملے گا جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے اور ملک و قوم کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں مثالی کردار کے حوالے سے یاد رکھے جائیں گے. مائی سکول ہارون آباد میں تعلیمی پہلو سے باکمال ادارہ ثابت ہوگا اور ہم سب کو اس سے بہترین امیدیں وابستہ ہیں اور یہ ادارہ ہماری امیدوں پر پورا اترے گا پرنسپل مائی سکول و ہیڈ آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ اقرا یسین  نے آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ کے حوالہ سے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام میں پروفیشنل کورس ہوں گے جن طلباء کے اندر ٹیلنٹ ہیں وہ اپنا ٹیلنٹ شو کروائیں ہم ان کو ملازمت بھی دیں گے ہمارا مقصد ہی یہی ہے کہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا کہ ہم کیسے کما سکتے ہیں اس پروگرام میں 1700 سے زائد کورسز ہوں گے اور پہلے 100 طلباء کے لئے 50 فیصد رعائیت ہوگی اور اس کے علاوہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ کلاسز بھی کروائی جائیں گی جن میں آئی کام۔ بی کام اور ایم کام وغیرہ شامل ہیں   اور تقریب کے آخر میں پرنسپل مائی سکول،ہیڈ آف آئی کونک پروفیشنل مینجمنٹ گلوبل ایجوکیشن اقراء یسین نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خطاب..