اظہاریکجہتی: ملتان میں خواجہ سراؤں کا احتجاجی مظاہرہ‘ پریس کلب تک ریلی
ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک تحفظ خواجہ سراء آل پاکستان ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام فیصل آباد کے خواجہ سراؤں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ وریلی چوک نواں شہر تا ملتان پریس کلب (بقیہ نمبر21صفحہ 10پر)
کی قیادت شاہانہ عباس شانی،میڈم ریشم،میڈم بلالی،میڈم بگی،باجی سوبیا،مہانور،مس نیناں مکھنی،شونیہ،سارو،علینا،سحرش،پریت،عالیہ،نادرا،فرخندہ،فوزیہ،گڈو،باجی نرگس، پروین، اماں بٹی،بلو نے کی تحریک تحفظ خواجہ سراء آل پاکستان ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر شاہانہ عباس شانی نے شرکاء احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25اکتوبر کو فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں دن دہاڑے خواجہ سراء کو اغوا کیا گیا نامعلوم جگہ پر لے جایا گیا جہاں خواجہ سراء پر تشدد کیا گیا اور سرکے بال کاٹ دئیے اور60ہزار نقدی 4تولہ زیور بھی چھین لیا گیا‘ خواجہ سراؤں کی فلائی تنظیموں نے ایکشن لیتے ہوئے احتجاج کی کال دی اور کچہری چوک فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو بعد میں دھرنے کی شکل اختیار کرگیا تین روز سے دھرنا جاری ہے سخت سے سخت دفعات ایف آئی آر میں شامل کیے جائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیل جائے گا۔
خواجہ سراء