گستاخانہ خاکوں پر سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت‘ جاوید ہاشمی

  گستاخانہ خاکوں پر سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت‘ جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف قریشی نے سینئر سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی سے ملاقات کی موجودہ سیاسی بین الاقوامی صورتحال حضورؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں (بقیہ نمبر2صفحہ 10پر)
کے حوالے سے اپنے ردعمل عوام کے جذبات سے آگاہ کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا عالم اسلام جب تک  متحد نہیں ہوگا مسلمانوں کے دل اور روح مجروح ہوتے رہے گے اس وقت سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے مسلمانوں کو عملی طور پر  مغربی یورپ سمیت فرانس کی مصنوعات اشیاء کا استعمال بند کرکے جواب دینا ہو گا آقائے نامدارؐ کے ناموس پر اپنی جان و مال اور بچے تک قربان کر دیں گے اس سلسلے میں بہت سی مثالیں موجود ہیں فرانس نے جو خطرناک ترین حرکت کی ہیاور فرانس کے صدر نے جس غیر انسانی غیر اخلاقی غیر قانونی رویے کا اظہارکیا ہے اس کا ادھار ہم مسلمانوں پر ہے مسلم حکمرانوں نے جس طرح بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا انجام بھی عبرتناک ہوگا اسلام امام سلامتی اخلاق محبت محبت اور دنیا میں امن و عامہ کے کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن کریم  انسانیت کیلئے راہ ہدایت ہے محمد اشرف قریشی نے کہا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ناموس رسالتؐ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی فنکشنل لیگ کے سربراہ روحانی پیشوا پیر صاحب پاگارہ نے عوامی جذبات اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔
جاوید ہاشمی