عید میلا النبیؐ: ملتان سمیت مختلف شہروں میں محافل‘ ریلیاں‘ عمارتوں پر چراغاں 

   عید میلا النبیؐ: ملتان سمیت مختلف شہروں میں محافل‘ ریلیاں‘ عمارتوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان + میلسی + خانیوال + ڈیرہ + لودھراں (سٹی رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ بیورو نیوز‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) انجمن طلبہ اسلام ملتان کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلے میں "عظمت مصطفی  ؐ ریلی"  کا اہتمام کیاجو گورنمنٹ ایمرسن کالج گیٹ سے شروع ہوکر چونگی(بقیہ نمبر13صفحہ 10پر)
 نمبر 9 پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں انجمن طلبہ اسلام ضلعی، تحصیل و سٹی ذمہ داران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک جاوید شجرانے کہا کہ عید میلاد النبیؐ سب عیدوں کی عید ہے کیوں کہ ہمارے آقا و مولا حضرت سیدنا محمد مصطفی  ؐ اس دنیا میں تشریف لائے اور انسانیت کو عزت بخشی، ہماری جانیں، ہمارا مال، ہماری اولاد اور ہماری عزتیں آپ ؐ کی جوتی پر لگنے والی خاک پر قربان ہیں۔ملک حمزہ کھوکھر نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر اسلامی ممالک اپنا دو ٹوک موقف پیش کریں اوروزیر اعظم پاکستان فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کریں۔ متحدہ میلاد کونسل وتحریک ہدایت انسانی کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سردار شاکر مزاری،تحریک ہدایت انسانی کے سربراہ صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی،صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ عارف رضوی و دیگر نے کی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردارشاکر مزاری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیاصاحبزادہ کامران عالم نقشبندی نے کہا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔مرزاارشدالقادری اوررکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔راؤ عارف رضوی اورقاری حنیف انصاری نے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔ متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے نویں جلوس دعوت محمدی،پاکستان سنی تحریک، پاکستان نوجوان کونسل کے زیر اہتمام دیوان کے باغ آستانہ عالیہ چشتیہ سے جشن عیدمیلادالنبی ؐ ریلی انعقاد پذیر ہو ئی جس کی قیادت پیر سید علی احمد، پیر اسلم قادری، زاہد بلال قریشی،خواجہ ندیم مدنی صدیقی، ملک عامر علی وینس، پیر غلام مصطفی چشتی،صاحبزادہ ریاض نظامی، علامہ سراج نظامی،قاری جاوید چشتی نے کی ریلی دیوان کے باغ سے شروع ہوکر جلال مسجد،گول باغ سے ہوتے ہوئے دیوان کے باغ پر اختتام ہوئی۔ ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی جشنِ عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں انجمنِ طلبا اسلام کے زیرِ اہتمام شایانِ شان طریقے سے ریلی نکالی گئی جسکی قیادت جنرل سیکرٹری انجمن طلبا اسلام وہاڑی راؤ عابد علی،تحصیل ناظم راؤ واصف رضا،ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک مرزا محمد سلیم قادری،سابق چیف آرگنائزر انجمن نوجوانانِ اسلام محمد اسلم خان یوسفزئی،حافظ محمد ارسلان حسین غازی نے کی۔ریلی کی فضاء درودِ پاک کے ورد اور سیدی مرشدی یا نبی یا نبیؐ کے نعروں سے معطر رہی اور ریلوے چوک میں تمام شرکاء نے فرانس میں چھپے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانس مردہ باد کے نعرے لگائے ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ریلوے پھاٹک پر اختتام پذیر ہوئی۔ نواحی چک 132/10-Rمیں محفل نعت میلاد النبی ؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے سید قمر عباس شاہ، مفتی مولانا اعتراز نے کہا کہ نبی کریمؐ   محسن کائنات کی آمد سے قبل چاروں طرف جہالت کے اندھیرے تھے نبی کریم ؐ  کی آمد سے چاروں طرف علم کی روشنی اور نور پھیل گیا اور انسانیت کو احترام ملا نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو اپنا کر دنیاو آخرت کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق ایڈمنسٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیہ حاجی محمد امین گجر نے فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مزمت کرتے ہوے کہا کہ فرانس نے میلاد مصطفی کے مقدس ایام میں جب پوری دنیا کے مسلمان نبی کریم ؐ کا میلاد منا رہے ہیں تو ہین آمیز خاکے شایع کرنا انتہاء پسندی اور دہشت گردی ہے شدید مذمت کرتے ہیں۔ ریجن کے چاروں اضلاع میں جشن میلاد النبیؐ کی محافل اور جلوسوں کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چاروں اضلاع کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، بتایا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں منعقد ہونے والی 20محافل کے لئے158جبکہ 51جلوسوں کے لئے 1111پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،ضلع مظفر گڑھ میں 4محافل کے لئے237جبکہ79جلوسوں کے لئے 1143پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،ضلع راجن پور میں 18محافل کے لئے 105جبکہ 24جلوسوں کے لئے472پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے،ضلع لیہ میں 26محافل کے لئے234جبکہ20جلوسوں کے لئے364پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،قومی رضاکاروں کی تعیناتی اس کے علاوہ ہو گی جبکہ سپیشل پولیس کی گاڑیاں اور اہلکار بھی سیکورٹی کے ان فول پروف انتظامات کا حصہ ہوں گے،مذہبی جماعتوں اورتنظیموں کے رضاکار بھی اس کے علاوہ ہوں گے جو سیکورٹی کے فرائض  کی ادائیگی میں تعاون کریں گے،آر پی او کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان میں ایک واک تھرو گیٹ،102میٹل ڈی ٹیکٹر اور26سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے سیکورٹی کے لئے استعمال کئے جائیں گے،ضلع مظفر گڑھ میں 15واک تھرو گیٹس 2سومیٹل ڈی ٹیکٹر اور100سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے،ضلع  راجن پور میں 2واک تھرو گیٹس اور196میٹل ڈی ٹیکٹر ضلع لیہ میں 28واک تھرو گیٹس698میٹل ڈی ٹیکٹر اور221سی سی ٹی وی و ہینڈی کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔ ضلعی میلاد کمیٹی ادارہ نورالاسلام لودھراں کی طرف سے ربیع الاول کی نسبت سے اور جشن آمد رسول ؐ کے سلسلہ میں خوبصورت ریلی کا اہتمام کیا گیا  جو کہ میلاد چوک سے کہروڑ پکا بائی پاس تک ہوتئی ہوئی واپس میلاد چوک پر ختم ہوئی۔جس میں گاڑیوں،موٹرسائیکلیں، کاریں،رکشوں کو پرچموں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا،درودو سلام کی آوازوں سے فضا روح پرور بن گئی۔ریلی میں لوگوں بزرگوں نوجوانوں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ریلی کی قیادت پیر ریاض الدین ثانوی نے کی۔ یہ ریلی میلاد چوک لودھراں سے شروع ہوئی آگے بڑھتے ہوئے ریلی کا استقبال شرکاء  پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
چراغاں