محکمہ ریلوے کارگو: چوری کا سامان‘ رکشے دوسرے شہروں میں سپلائی کرنیکا انکشاف
ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ ریلوے کے افسران و ملازمین کی آشیر(بقیہ نمبر14صفحہ 10پر)
باد سے کارگو سروس کے ذریعے ڈکیتی اور چوری میں چھینے جانے والے رکشے دوسرے شہروں میں سپلائی ہونے لگے ذرائع کے مطابق- شہر میں ہونے والی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں چھینی جانے والی مسروقہ موٹرسائیکلوں کو ایک سے دوسرے شہروں میں سپلائی کرنے کے حوالے سے چور ڈاکوؤں نے محکمہ ریلوے کارگو کے بعض افسر اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے 5 سے 8 ہزار فی رکشہ جن میں موٹرسائیکل رکشے بھی شامل ہیں جن کو بغیر اندراج مکمل تحفظ فراہم کر کے کارگو کر دیا جاتا ہے- مبینہ طور پر مذکورہ معاملے بارے متعدد بار ڈی سی او ریلوے کو بتایا گیا لیکن انہوں نے متعلقہ شعبے کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جو ڈی سی او کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
انکشاف