رحیم یارخان:چورمختلف علاقوں میں سرگرم، چھ وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان
رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور نواحی علاقوں میں چوریوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے‘ مزید6وارداتیں‘ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی 5موٹر(بقیہ نمبر19صفحہ 10پر)
سائیکل اور گیس کا میٹر چرالے گئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود آرائیں کالونی کے رہائشی مہران لطیف کے ساتھ پیش آئی جس کی50ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی‘چوری کی دوسری واردات تھانہ احمد پور لمہ کی حدود موضع احمد پور لمہ کے رہائشی شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی 1لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکل4ملزمان عمر فاروق وغیرہ نے گھر کے باہر سے چرالی‘تیسری واردات تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود داؤد ٹاؤن کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جس کی 80ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم گھر کے باہر سے چرالی‘چوتھی واردات زمیندارہ کالونی کے رہائشی شاہزیب بن طارق کے ساتھ پیش آئی جس کی55ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی‘پانچویں واردات علی ٹاؤن کے رہائشی سلمان اشرف کے ساتھ پیش آئی جس کی30ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزم نے گھر کے باہر سے چرالی جبکہ چوری چھٹی واردات تھانہ سٹی خانپور کی حدود حشمت چوک کے رہائشی قمر اقبال کے ساتھ پیش آئی جس کا گیس کا میٹر نامعلوم ملزم نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چرا لیااور فرار ہوگئے‘واضح رہے کہ تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود سے ایک ہی دن میں لاکھوں روپے مالیت کی 5موٹرسائیکلیں چرائی گئی ہیں جو کہ مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کارروائی شروع کردی۔