کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے: وزیر داخلہ 

کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے: وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے،ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے،ہم آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے۔کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کے دن کشمیری بھائیوں پر قابض ہو کر بھارت نے ظلم کی داستان کا آغاز کیا اور وہ 73 سال سے اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو ان ہی کے علاقے میں اقلیت بنانا چاہتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لاکھوں کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں میں قیدی بنا دیا گیا ہے، آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں سلام پیش کرتا ہوں تمام کشمیریوں کو کہ انہوں نے مظالم کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور آج 73 سال گزرنے کے بعد بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر حصول انصاف تک اجاگر کرتے رہیں گے۔
اعجاز شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -