اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ گلشن معمار کے تحت تعزیتی ریفرنس
کراچی (پ ر)اسلامک کلچر سینٹر ٹرسٹ گلشن معمار کے تحت تعزیتی ریفرنس بیاد محمد نفیس خان اور حاجی اسمعیل منعقد کیا گیا یہ دونوں شخصیات اپنی سماجی خدمات کے سبب گلشن معمار کی جانی مانی اور ہر دلعزیز شخصیات رہی ہیں اور کسی تعارف کی محتاج نہیں جنھوں نے ہمیشہ اجتماعی مفاد کو اپنے ذاتی مفاد پر ترجیح دی اور اہل گلشن معمار کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی افسوس یہ دونوں شخصیات رواں سال ہم سے جدا ہوگئیں اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین گلشن معمار ہاؤسنگ سوسائیٹی عبد الرشید میمن تھے جنھوں نے اپنے خطاب میں نفیس خان اور حاجی اسماعیل کی اہل معمار کی خدمت اور گلشن معمار کی تعمیر و ترقی میں ا?ن کے کردار کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے خاص طور پر انھیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ تنہا نہیں گلشن معمار کے رہائشی جو ایک خاندان کی مانند ہیں سب ان کے دکھ سکھ میں ساتھ ساتھ ہیں