سندھ پاکستان کا خالق،صوبہ سب سے پہلے پاکستان کی قرار داد پاس کی تھی: مراد شاہ
کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ نے پاکستان کی قرارداد سب سے پہلے پاس کی تھی، اس لیے سندھ پاکستان کا خالق صوبہ ہے۔سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان صوبہ سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، تاریخی طور پر یہ پرامن صوبہ ہے، جب 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت آئی تو لوگ قافلوں میں سفر کرتے تھے، لوگ دن دھاڑیاغوا ہو جاتے تھے اور امن امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب تھی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نوگو ایریاز قائم تھیں، سندھ حکومت نے اپنی کوششوں سے نہ صرف دیہی علاقوں بلکہ شہری علاقوں میں امن بحال کیا، 2014 میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہروں میں شامل تھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کراچی 103 نمبر پر ہے، یہ ہمارے عزم کا نتیجہ ہے، قدرتی وسائل کے حساب سے سندھ امیر صوبہ ہے، ملک کی 70 فیصد گیس ریزرو سندھ میں ہے، تھر کول پورے ملک کی توانائی کا مسئلہ حل کرنے کا ضامن ہے، ہم نے بڑی مخالفت کے باوجود تھر کول سے بجلی بنا کر دکھائی۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت نے تھر کول مائننگ میں 80 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار دیا، اسلام کوٹ جہاں سے کوئلہ ملتا ہے وہاں 100 یونٹ تک بجلی مفت ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان منصوبوں میں تھر کول مائننگ، حیدرآباد، میرپورخاص روڈ، جھرک، ملان کاتیار پل، صحت سہولیات، تعلیمی ادارے اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔سید مراد علی شاہ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم نے کوویڈ 19خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے، ان اقدامات کے نتائج میں آج کوویڈ19 کے اثرات کم ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کوویڈ19 کے پیش نظر کراچی میں انفیکشن ڈزیزز ہسپتال قائم کیا۔
مراد شاہ