کامونکے، زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق 

کامونکے، زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق 

  

 کامونکے (نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) علاقہ پیلو کے قریب زمین کے تنازعہ پر موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے تاریخ بھگتنے  کے لئے جانیوالے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ منڈیالہ  پونائچ کا 50 سالہ غلام مصطفی اپنے بیٹے 30 سالہ غلام مرتضیٰ کے ہمراہ تاریخ بھگتنے  کے لئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ موضع  پیلو کے قریب موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں  باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی عامر ملک بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین کے درمیان زمین کے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

باپ بیٹا قتل

مزید :

صفحہ آخر -