پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے نے ملک میں نئی تاریخ رقم کی،خورشید شاہ 

 پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے نے ملک میں نئی تاریخ رقم کی،خورشید شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بے حسی کے باعث ملکی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے نے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ اپوزیشن درست سمت میں کام کررہی ہے ان کا کہنا تھاکہ فرانس میں گستا خانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے۔دریں اثناء پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سماعت کے دوران عدالت نے ریفرنس میں شامل دیگر افراد کے متعلق معلوم کیا جس پر خورشید شاہ کے وکلا نے نامزد افراد کے شہر سے باہر ہونے کا بتایا جس پر عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی، خورشید شاہ سمیت ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے، ریفرنس میں خورشید شاہ کی اہلیہ، بیٹوں اور بھتیجے اویس شاہ سمیت 18 افراد پر ریفرنس دائر ہے۔
خورشید

مزید :

صفحہ آخر -