لاہور کا رہائشی علی پور چٹھہ میں اپنے کزن کے ہاتھوں قتل

لاہور کا رہائشی علی پور چٹھہ میں اپنے کزن کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان)مین بازار میں جیولر شاپ پر بیٹھا نوجوان اپنے ہی کزن کے ہاتھوں قتل،تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی 27سالہ نوجوان علی حیدر ولد آغا ساجد علی پور چٹھہ میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا۔ گزشتہ روز علی حیدر جیولر شاپ پر بیٹھا تھا کہ اسی اثنا میں مذکورہ علی حیدر کا ماموں زاد آغا حماد سکنہ محلہ پکی ڈیوڈھی اپنے ساتھی عمیر کے ہمراہ آ کرفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں علی حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے تاحال وجہ عناد قتل معلوم نہ ہو سکی ہے۔
نوجوان قتل

مزید :

صفحہ آخر -