مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان‘بچے‘خواتین لاپتہ ہیں، شہریار آفریدی
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی غیر قانونی کوشش کر رہا ہے دنیا میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بغیر ریاست کے ہیں بھارت اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے عالمی برادری اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اور4 ایٹمی طاقتیں خطے میں موجود ہیں، آر ایس ایس کا بنیادی نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے آر ایس ایس، بی جے پی خطے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان، بچے اور خواتین لاپتہ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو نہ سمجھ سکی تو خطے کا مستقبل خطرے میں ہوگا۔
شہریار آفریدی