جسٹس فائز عیسیٰ کیس :نظرثانی درخواستوں پر درخواستگزاروں نے مزید تیاری کیلئے وقت مانگ لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں درخواستگزاروں نے مزید تیاری اوردرخواستوں میں ترمیم کیلئے وقت مانگ لیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ چاہتے تھے جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ سے پہلے کیس سن لیں،درخواستگزاروں کے وکلا نے دو ہفتے کاوقت مانگاہے ،درخواست گزاروں کو مکمل سماعت کا موقع بھی دیناچاہتے ہیں،عدالت نے کسی کی سماعت 16 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی۔