قصور میں نوجوانوں کی دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ، افسوسناک واقعہ 

قصور میں نوجوانوں کی دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ، افسوسناک واقعہ 
قصور میں نوجوانوں کی دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی ، افسوسناک واقعہ 

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قصور کے نواحی علاقوں میں اوباش نوجوانوں نے گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق الپہ کلاں کی رہائشی لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد طارق آیا اور ورغلا کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تھانہ سرائے مغل نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب بستی سندھیاں والی نزد کمال چشتی موڑ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم امانت موقع پاکر وہاں آیا اور اس کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کر ڈالی، پولیس تھانہ صدر پھولنگرنے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -