میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت میں وقفہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت ہوئی،بلال شیخ، عدیل شاہ راشدی سمیت اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ،احتساب عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔