پشاور دھماکہ ، مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو کہاں بھیج دیا گیا ؟ جانئے 

پشاور دھماکہ ، مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو کہاں بھیج دیا گیا ؟ ...
پشاور دھماکہ ، مسجد میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو کہاں بھیج دیا گیا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں دھماکے کا نشانہ بننے والی مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ کچھ عرصے کے لیے روک کر طلبہ کو ا±ن کے آبائی علاقوں میں بھیج دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 137 زخمی ہوئے۔ پشاور کے ہسپتال میں دھماکے کے 6 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے 5 زخمی برن یونٹ جب کہ ایک آرتھوپیڈک میں زیر علاج ہیں۔مدرسے میں دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی مسجد میں صفائی کرنے کے بعد ظہر کی نماز ادا کی گئی تاہم اب مسجد میں دینی تعلیم کا سلسلہ روک کر وہاں زیر تعلیم طلبہ کو کچھ عرصے کے لیے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -