وزیراعلیٰ پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کی ملاقات، صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل پر بات چیت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر نے ملاقات کی،ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی،عثمان بزدار نے صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں او رکرتے رہیں گے، کمیٹی میں تاجروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔