گاڑیوں کے بعد حکومت نے اب کونسی قیمتی ترین چیزیں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر آ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں رکھے سربراہان مملکت کے تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کیے جائیں گے۔
تحائف میں قیمتی گھڑیاں اور زیورات سمیت دیگر اشیاءشامل ہیں جب کہ تحائف میں شامل ایک قیمتی گھڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحائف صرف وفاقی سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کے افسران خریدسکتے ہیں جب کہ یہ نیلامی آئندہ ماہ نومبر میں ہوگی۔