” آپ کپتانی چھوڑ کر یہ کام کریں ۔۔“ شعیب اختر نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو مشورہ دیدیا 

” آپ کپتانی چھوڑ کر یہ کام کریں ۔۔“ شعیب اختر نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو مشورہ ...
” آپ کپتانی چھوڑ کر یہ کام کریں ۔۔“ شعیب اختر نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو مشورہ دیدیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو قیادت چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر ہی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اظہر کو زبردستی کپتان بنایا گیا تھا۔شعیب نے کہاکہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انھیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباو بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

سابق سپیڈ مرچنٹ نے کہا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اظہر علی ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں،ان کی ہی سفارش پر انھیں کپتان بنایا گیا تھا، حال ہی میں کرکٹ اصلاحات کے حوالے سے بورڈ کو مطلع کیے بغیر وزیراعظم عمران خان سے مصباح اور حفیظ کے ساتھ ملاقات کرنے کی وجہ سے وہ پی سی بی حکام کے دل سے اترگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -