کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط ابھی بھی بہت ضروری ہے،سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطا الرحمان

کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط ابھی بھی بہت ضروری ہے،سربراہ کورونا ٹاسک ...
کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط ابھی بھی بہت ضروری ہے،سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطا الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹرعطا الرحمان نے شادی ہالز اور اجتماعی والی جگہوں پر جانے کیلئے ماسک کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط ابھی بھی بہت ضروری ہے۔
نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں 400 فیصد اضافہ ہو ا،کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 800 کے قریب کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں ۔ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہاکہ کورونااگلے سال تک ہمارے ساتھ چلے گا،پہلی لہر میں لوگوں کو علامات کے بغیر ہی کورونا ہوا۔