وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے،اسلام آبادہائیکورٹ نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا

وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے،اسلام آبادہائیکورٹ نے ...
وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے،اسلام آبادہائیکورٹ نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پرجسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف قومی اسمبلی سے قراردادبھی پاس ہوئی ہے،پارلیمنٹ سے قراردادکا آنابھی عوام کی ترجمانی ہے۔عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دیا،عدالت نے کہاکہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فرانس کے خاکے شائع کرنے پرمسلم ممالک نے احتجاج کیا ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے مذمت توکی ہے اورفرانسیسی سفیرکو بھی بلایا ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی سے قراردادبھی پاس ہوئی ہے،پارلیمنٹ سے قراردادکا آنابھی عوام کی ترجمانی ہے،عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجواتے ہوئے نمٹا دیا،عدالت نے کہاکہ وفاقی کابینہ عوامی جذبات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -