نیشنل بینک بورڈ ممبران کی تعیناتی کےخلاف کیس ،درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 

نیشنل بینک بورڈ ممبران کی تعیناتی کےخلاف کیس ،درخواست قابل سماعت ہونے پر ...
نیشنل بینک بورڈ ممبران کی تعیناتی کےخلاف کیس ،درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نیشنل بینک بورڈ ممبران کی تعیناتی کےخلاف کیس میں درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ انڈیپنڈنٹ بورڈ ممبرکی تعیناتی میں کیا غیر قانونی ہے ؟وہ بتائیں، مارچ میں کمپنیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد حکومت انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر تعینات کر سکتی ہے، وکیل نے کہاکہ سٹیٹ بینک کے قانون مطابق ان کی تعیناتی میں غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے،عدالت نے کہاکہ آپ نے کون سے میٹنگ منٹس لگائے ہیں کہ انہوں نے قانون کے مطابق کام نہیں کیا،یہ تو بورڈ نے طے کیا ہو گا وہ اس حوالے سے ایس او پی بھی بنا سکتے ہیں۔

 عدالت نے درخواست گزار سے استفسارکیا کہ اس درخواست میں پٹشنر کون ہے؟،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار نیشنل بینک کے سابق ملازم ہیں، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -