گستاخانہ خاکے ، سابق مشیر نے اپنی تمام مہنگی ترین فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگا دی ، کیا کیا شامل تھا ؟ جانئے 

گستاخانہ خاکے ، سابق مشیر نے اپنی تمام مہنگی ترین فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگا ...
گستاخانہ خاکے ، سابق مشیر نے اپنی تمام مہنگی ترین فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگا دی ، کیا کیا شامل تھا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس کے صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے احتجاجاً اپنی تمام فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگ لگا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خالد لانگوو نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اپنی فرانسیسی مصنوعات کو آگ لگائی ، خالد لانگو نے اپنی وزارت کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی فرانسیسی مصنوعات خریدیں تھیں ،نذر آتش کی گئی فرانسیسی مصنوعات میں پرفیوم ، شیلڈز ، جوتے اور دیگر اشیاءشامل ہیں ۔سابق مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام مخالف سازشوں کا مقابلہ کریں ،فرانسیسی صدر کا اقدام دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔

مزید :

قومی -