این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا
این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ،سیکرٹری صحت دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے بذریعہ ویڈیو لنک بھی شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا کی دوسری لہرکے پیش نظرحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیاگیا۔

این سی او سی نے شہریوں کےلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا،این سی او سی کاکہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں،حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کےلئے ماسک پہننا لازم ہوگا، این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بازاروں،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں،این سی او سی کاکہنا ہے کہ ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے، 11 بڑے شہروں کے مریضوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا،ملک کے 11 شہروں میں 4374 سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگائے گئے ہیں ،لاہور،کوئٹہ،ملتان،راولپنڈی کراچی ودیگر شہروں میں لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -