قومی اجلاس اسمبلی: شور شرابہ پر پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ کوایوان سے باہر نکال دیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اجلاس میں شور شرابہ پر پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ کوایوان سے باہر نکال دیاگیا،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہاکہ پورے اجلاس میں آغا رفیع اللہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے،پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے بات کرنے کاموقع نہ ملنے پر احتجاج کیاجس پر ڈپٹی سپیکر نے آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا،قاسم سوری نے کہاکہ آغا رفیع اللہ آج کے پورے سیشن میں نہیں بیٹھے سکتے،آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر لے کرجائیں ،پورے اجلاس میں آغا رفیع اللہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میں معذرت کرتاہوں آپ رولنگ واپس لے لیں ،ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ یہ باہر جا کر واپس آئیں ،ایسے نہیں چھوڑوں گا،پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر چلے گئے۔