پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا

پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا
پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس دوران معروف انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم صرف ٹی 20 سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور سپورٹس اور سپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ 

مزید :

کھیل -