عدالتوں نے نوازشریف کو جھوٹا اور نااہل قرار دیا ، پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں، مراد سعید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ اپوزیشن کامقصدصرف این آراوحاصل کرناہے،جولندن بیٹھے ہیں ان کی اتنی اوقات نہیں ہے،وہ کرپٹ ہیں،نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف بول رہے ہیں،عدالتوں نے نوازشریف کو جھوٹا اور نااہل قرار دیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں ،پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، کل پشاورمیں جوسانحہ پیش آیااس پربہت دکھ ہوا،قومی اسمبلی اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پرمذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مقدس ایوان آئین پاکستان کی توہین کی مذمت کرتا ہے، قومی زبان پر جو بیان دیا گیا وہ آئین کی توہین کی گئی،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورپربہت دکھ ہوا لیکن یہاں سیاست شروع ہوگئی،ایوان میں قطری خط آپ نے پیش کیا،ملک کوآپ نے لوٹا ،اس میں اداروں کاکیا قصور؟ ۔
مراد سعید نے کہاکہ مزارقائدپرجوہوا اسکایہ ایوان مذمت کرتاہے،لعنت بھیجتاہوں ایسے لوگوں پرجوبھارتی موقف کی تائیدکرتے ہیں،اپوزیشن کامقصدصرف این آراوحاصل کرناہے،انہوں نے کہاکہ جولندن بیٹھے ہیں ان کی اتنی اوقات نہیں ہے،وہ کرپٹ ہیں،نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کےخلاف بول رہے ہیں،عدالتوں نے نوازشریف کو جھوٹا اور نااہل قرار دیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے کہاکہ کورونا پر اپوزیشن نے خوب سیاست کی، آپ کا بھائی گورنر تھا،آپ نے وہاں کیا کام کیا؟،جب بھی دہشتگردی ہوتی تھی تو کہتے تھے باہرسے ہوئی،پاک افغان سرحد پرباڑکے بارے میں کہا گیااسے اکھاڑ پھینکیں گے،باڑ لگانے کے بعد دہشت گردی میں کمی ہوئی۔