میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا ء جاں بحق

میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا ء جاں بحق
میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا ء جاں بحق

  

میانوالی (ویب ڈیسک)  نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ارسلان نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

میانوالی کے مسلم بازار میں رہائش پذیر ارسلان نامی خواجہ سرا کے کمرے میں نامعلوم افراد گھس گئے اور اُسے فائرنگ کر کےقتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -میانوالی -