”تھوڑی سی سزا کے حقدار تو عمران خان بھی بنتے ہیں کیونکہ۔۔“مریم نواز سے ملاقات کے بعد اختر مینگل کا قومی اسمبلی میں دبنگ بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب کرتے ہوئے بیان دیا کہ ” کیا قائداعظم نے یہ خواب دیکھے تھے کہ ” یہاں پاپا جونز کے پیزے کھائیں جائیں گے ؟“
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے اپنے ٹویٹر پر پیغامات جاری کیے ہیں اور کہاہے کہ یہ خطاب اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ حربیار مری پر جب لندن میں دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ چل رہا تھا تو عمران خان نے ان کی بے گناہی کی گواہی دی تھی ، تھوڑی سی سزا کے حقدار تو عمران خان بھی بنتے ہیں۔“
یاد رہے کہ گزشتہ روز اختر مینگل نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف سے بھی ملاقات کی تھی ۔