اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے تو ٹریس ایبل نہیں ہیں،نیب ریفرنس میں مزید کہاگیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔