شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا ؟ جانئے 

شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا ؟ جانئے 
شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا ؟ جانئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ پر گوری خان کو کیا تحفہ دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے رواں ماہ 25 اکتوبر کو اپنی شادی کی 29 ویں سالگرہ منائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن شروع کیا جس میں ایک مداح نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’آپ نے گوری میم کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا؟‘

اس سوال کا جواب شاہ رخ خان نے اتنا خوبصورت دیا کہ ان کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہر کوئی ان کے اس جواب کی بے حد تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ’جوخود میری زندگی کا بہترین تحفہ ہے اس کو میں کیا تحفہ دوں۔‘

 شادی کی سالگرہ کے موقع پر اداکار نے کئی انکشافات بھی کیے جیسے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ا±ن کی اور گوری کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔اداکار کی جانب سے یہ انکشاف بھی پہلی مرتبہ کیا گیا کہ ا±نہوں نے گوری سے تین مرتبہ شادی کی تھی پہلی بار دونوں نے کورٹ میرج کی ، پھر اگست میں دونوں نے نکاح کیا اور ا±سی سال یعنی 1991 میں 25 اکتوبر کواس جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری کی شادی سال 1991 میں ہوئی تھی، شادی کے اگلے سال 1992 میں شاہ رخ کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ ریلیز ہوئی ، بالی ووڈ کی اس کامیاب ترین جوڑی کے تین بچے ہیں، ایک بیٹا آریان خان جو کہ 22 سال کا ہے، بیٹی سہانا خان جو 20 سال کی ہے اور پھر ایک بیٹا ابرام جو کہ 7 سال کا ہے۔

مزید :

تفریح -