احتساب عدالت : پنجاب رولر سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے مرکزی ملزم کو سزا سنا دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہورنے زیر التوا پانچ ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا،پنجاب رولر سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے مرکزی ملزم نذیر احمد کو سزا سنا دی گئی۔
عدالت نے پانچوں ریفرنسز میں 5سال سزا اور 8 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے مجرم کی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔