اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کےلئے 11 نومبر تک مہلت 

 اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب ...
 اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کےلئے 11 نومبر تک مہلت 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کےلئے 11 نومبر تک مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے وکیل جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ تو کام نہ کرنے کے بہانے ہیں،نو سال تک لا افسر رہا جس افسر کو بھی رپورٹ کےلئے لکھا انکار نہیں ہوا،مجھے اٹارنی جنرل سے پوچھنا پڑے گا کہ لا افسران کے پاس اختیارات کیوں نہیں؟،اگر ان کو آرڈر کی کاپی دیں تو وفاق والے ارڈر کی تصدیق کےلئے کسی اور کو بھیج دیں۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ وفاقی سیکرٹریٹ میں لا افسران کی لگتا ہے کوئی عزت نہیں،لگتا وفاق کا تو بیڑا ہی غرق ہوگیا ہے،وقت کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق کی تشریح بتدریج بدلتی گئی، اگر آپ کو آج ہی آرڈر مل جائے تو جواب کب تک آجائے گا؟،سرکاری وکیل نے کہاکہ دو ہفتے کا وقت دیدیں جواب جمع کرادیں گے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کےلئے 11 نومبر تک مہلت دیدی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -