وہ چیز جو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے خریدنے کی منظوری دیدی ، پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل ہونے کے قریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے بجلی کی خریداری کے معاہدے میں توسیع کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں رحمان گیس فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو اضافی گیس فراہمی کی منظوری دی گئی جس سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی 38 مکعب ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔ای سی سی نے ایران سے بجلی کی خریداری کے معاہدے میں توسیع کی بھی منظوری دی جس کے تحت ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے لیے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ٹیکس چھوٹ کی اصولی منظوری دی۔