شمالی انگلینڈ میں لاک ڈاﺅن کی پابندیوں سے نکلنے کا واضح روڈ میپ دیا جائے : ٹوری اراکین پارلیمنٹ کا بورس جانسن سے مطالبہ 

شمالی انگلینڈ میں لاک ڈاﺅن کی پابندیوں سے نکلنے کا واضح روڈ میپ دیا جائے : ...
شمالی انگلینڈ میں لاک ڈاﺅن کی پابندیوں سے نکلنے کا واضح روڈ میپ دیا جائے : ٹوری اراکین پارلیمنٹ کا بورس جانسن سے مطالبہ 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )50ٹوری ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے نام ایک خط میں ان سے مطالبہ کیاہے کہ شمالی انگلینڈ میں لاک ڈاﺅن کی پابندیوں سے نکلنے کا واضح روڈ میپ دیا جائے۔

 انھوں نے اپنے خط میں متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی پابندیوں کی وجہ سے یہ ریجن دوسرے علاقوں سے پیچھے ہوتا جا رہا ہے۔ ناردرن ریسرچ گروپ کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا نے وزیراعظم کی جانب سے تمام علاقوں کو برابر لانے کے وعدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے وزیراعظم سے ریجن کیلئے معاشی بحالی کاپروگرام بھی طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ریجن وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ نمبر 10 کا کہنا ہے کہ اس نے پورے ملک کو مساوی لانے کا تہیہ کیا ہوا ہے جبکہ انگلینڈ کے تمام علاقے، جن میں نارتھ اور مڈلینڈز شامل ہیں، حکومت کے تین درجاتی سسٹم کے تحت پابندیوں کا شکار ہیں۔ وارنگٹن بھی اب لیورپول سٹی ریجن،گریٹر مانچسٹر،لنکا شائر اور جنوبی یارک شائر کے ساتھ شامل ہوگیا ہے جو خطرے کے سب سے اونچے درجے میں شامل ہیں ۔

مزید :

برطانیہ -