چوہدری عبدالعزیز کو تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ویلفیئر ونگ کا آزادکشمیر کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا 

چوہدری عبدالعزیز کو تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ویلفیئر ونگ کا ...
چوہدری عبدالعزیز کو تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ویلفیئر ونگ کا آزادکشمیر کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیوٹن ( اسرار احمد خان)پیٹربراہ میں مقیم ممتاز بزنس مین ، سوشل ورکر اور برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز کو تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ویلفیئر ونگ کا آزادکشمیر کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی نے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا۔
 چوہدری عبدالعزیز عرصہ دراز سے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی مہم چلا رہے ہیں وہ آزاد کشمیر میں نئی قیادت کا مطالبہ کر رہے ہیں اور روایتی سیاست دانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ نوجوان لوگوں کو قیادت سونپیں وہ جب سے عمران خان کی حکومت قائم ہوئی ہے اورسیزز سے انویسٹرز کو قائل کرریے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں انہوں نے یوکے پاکستان بزنس فورم کا بھی قیام عمل میں لایا ہوا ہے ماضی میں چوہدری عبدالعزیز کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے رہا ہے اور وہ پیپلزپارٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں لیکن آصف علی زرداری کی قیادت پر ان کے گہرے تحفظات اور اختلاف ہیں جبکہ گزشتہ دو سالوں سے وہ مختلف ٹی وی چینلوں پر باقاعدگی سے عمران خان کی حکومت کا دفاع کرتے چلے آرہے ہیں چوہدری عبدالعزیز آزادکشمیر یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں انہوں نے بزنس میں نئے لوگوں کی بزنس شروع کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کیطور پر لیڑر فوکس کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھ رکھی ہے وہ ماضی میں لندن کی طویل ترین دوڑ میراتھن میں بھی حصہ لے چکے جس کی آمدنی بلائنڈ چیریٹی کے لئے تھی چوہدری عبدالعزیز کا تعلق ضلع کوٹلی کے حلقہ 5 چڑھوئی سے ہے۔
نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک نے بتایا کہ اگلا سال آزادکشمیر میں الیکشن کا سال یے تحریک انصاف کی تنظیم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے آزادکشمیر کے زیادہ تر افراد برطانیہ اور یورپ میں آباد ہیں جو آزاد کشمیر کے انتخابات میں سٹیک ہولڈرز ہیں چوہدری عبدالعزیز کی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے دوسری طرف چوہدری عبدالعزیز کی بحثیت کوارڈینیٹر تعیناتی پر میرپور کوٹلی لندن پیٹربراء لیوٹن، بریڈفورڈ سے سراہا جارہا ہے اور فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا ہے چوہدری عبدالعزیز نے آزاد کشمیر اور پاکستان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -