ابھی نندن کے معاملے پر سب کواعتماد میں لیا،یہ لوگ سیاسی مفادات کےلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایا ز صادق نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی،ہم نے ابھی نندن کے معاملے پر سب کواعتماد میں لیا،یہ لوگ سیاسی مفادات کےلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،یہ لوگ کلبھوشن کے معاملے پر بھی لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کے مفادات ہم سب کو مقدم ہونے چاہیئں ،ایازصادق سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،ایاز صادق کی گفتگوسن کر حیرت ہوئی ،ایا زصادق اتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کریں گے امید نہیں تھی،یہ لوگ کہتے ہیں کلبھوشن کو این آر او دیا جارہا ہے،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم نے ہرجگہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوتاہے،ایا زصادق بتائیں کیا ان کی گفتگو سے بھارتی بیانیے کوفروغ دیناتھا؟۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خطرات سے متعلق معلومات صوبائی حکومتوں کودی گئیں،ان معلومات پربلوچستان اورخیبرپختونخوا حکومتوں نے اقدامات کیے، اپوزیشن کے کوئٹہ جلسے میں رکاوٹ ڈالے بغیرمناسب انتظامات کیے،پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کرنیوالی قوتیں متحرک ہوچکی ہیں،امن کیلئے قوم کومتحد ہوکرعفریت کامقابلہ کرناہوگا،دہشتگردی کیخلاف وفاق اورصوبائی حکومتوں کومشترکہ کاوشیں کرناہوں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے پشاوردہشتگردی پرخدشات سے آگاہ کیا،مطالبہ کیاہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دی جائے ،انہوں نے کہاکہ ماحول خراب کرنے کے درپے قوتوں پرنظر رکھنا ہوگی،بات چیت یامذاکرات سے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا،سیکیورٹی اوراستحکام ہماری ذمہ داری ہے جس سے غافل نہیں ہیں، سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرایک طبقے نے سیاست چمکانےکی کوشش کی،حکومت پاکستان نے فرانس کے سفیر کوبلایا اور احتجاج کیا۔