انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج پھر ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میںکاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 62 پیسے کا ہو گیاہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہورہاہے ۔
اس کے علاوہ آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار رہا، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 381 پوائنٹس پر تھا تاہم دن کے درمیان میں کاروبار میں چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 41 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن یہ بڑھوتری کا سلسلہ یونہی نہ چل سکا اور مندی چھانا شروع رہی ، انڈیکس میں 194 پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 186 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔