پولیس ملازمین کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا،اب افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی

پولیس ملازمین کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا،اب افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی
پولیس ملازمین کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا،اب افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب کا ملازمین کی اے سی آرزلکھنے کے لیے افسران کی اجارہ داری ختم کرنے کافیصلہ،ماتحت ملازمین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اب افسران کے دفاترچکرلگانے کی بجائے اکتیس دسمبر تک آن لائن پر کر کے اپ لوڈ کرنے کاحکم ،5 ماہ میں آن لائن سسٹم دومرحلوں میں متعارف کروا دیا گیا۔  

نجی نیوز چینل سٹی 42 کے مطابق پنجاب پولیس میں ملازمین کو اے سی آرز لکھوانے کے لئے افسران کی منتیں نہیں کرنا پڑیں گی۔ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر کی جانب سے گریڈ 1سے گریڈ اکیس تک کے اہلکاروں وافسران کے لئے ان لائن سسٹم متعارف کروادیا گیا۔آن لائن پرفامنس اویلوایشن رپورٹ سسٹم کے ذریعے رواں سال اے سی ارز ان لائن پر کر کے متعلقہ ضلع یا برانچ کوبھجوائیں گے۔تمام افسران اکتیس دسمبرتک ماتحت ملازمین کی اے سی ارز مکمل کرنے کے پابند ہونگے۔بروقت ان لائن اے سی ارز پر نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -