کرسٹیانورونالڈو کورونا کو شکست دینے میں پھر ناکام ،کھلاڑی نے غصے میں کورونا ٹیسٹ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے
لزبن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کی وجہ سے اب وہ جووٹنس چیمپیئنز لیگ کا اگلا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’انڈپنڈنٹ‘کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بارسلونا کے خلاف جویوٹنس ’چیمپئنز لیگ کے میچ سے باہر ہونے کے بعد اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کو’بکواس‘کہہ دیا۔بدھ کی رات جوونٹس سٹیڈیم میں کھیلنے کے کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کے روز ایک پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا جودوبارہ مثبت آیا۔رونالڈو نے کہا کہ وہ خود کو اچھا اور صحتمند محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کورونا کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ’پی سی آر‘ٹیسٹ کو بکواس قرار دیتے ہوئے نمونے لینے والے سویب کی کارکردگی پر سوال اٹھا یا ۔