ترکی سمیت 2 اسلامی ملکوں کی لڑکیاں بھارت میں جسم فروشی کرتے پکڑی گئیں

ترکی سمیت 2 اسلامی ملکوں کی لڑکیاں بھارت میں جسم فروشی کرتے پکڑی گئیں
ترکی سمیت 2 اسلامی ملکوں کی لڑکیاں بھارت میں جسم فروشی کرتے پکڑی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں پولیس نے جسم فروشی میں ملوث غیر ملکی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنچکولہ کے سیکٹر 12 میں کی گئی کارروائی کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 3 کا تعلق آذر بائیجان جبکہ ایک کا تعلق ترکی سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسم فروشی میں ملوث چاروں لڑکیوں کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی ہے، کارروائی کے دوران 4 دلالوں کو بھی پکڑا گیا ہے جن کا جسمانی ریمانڈ لے کر ان سے تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -