’مغرب دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے‘

’مغرب دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے‘
’مغرب دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے‘
کیپشن:    سورس:   Instagram

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی ممالک جو اسلام پر حملہ آور ہیں وہ دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضور ﷺ کی حرمت پر حملہ ہمارے لیے غیرت کا مسئلہ ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو یورپ میں نفرت کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کو روکنا چاہیے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -