اسلام آباد میں ہندو مندر، اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد میں ہندو مندر، اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنادیا
اسلام آباد میں ہندو مندر، اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنادیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے وفاقی دارالحکومت میں ہندو مندر کھولنے کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے سفارش کی ہے کہ سید پور میں قائم ہندو مندر کھول دیا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اسلام آباد میں ہندوؤں کے شمشان گھاٹ کیلئے جگہ دینے اور ہندو برادری کے کمیونٹی سنٹر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ غیر سرکاری عبادت گاہوں کے لیے سرکاری فنڈز مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی لہذا بطور پاکستانی شہری حکومت ہندو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے الگ سے رقم مختص کر سکتی ہے۔